حیدرآباد۔14۔دسمبر (اعتماد نیوز)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج وائی
ایس جگن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ ریاست کی تقسیم اور چھوٹی
ریاستوں کی تشکیل سے متعلق وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن کا
موقف تیسرے محاذ سے بھی بڑھکر
ہے۔انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی عوام جگن
کے اقتدار کے انتظار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی وائی ایس راج شیکھر
ریڈی کے اچانک انتقال کے بعد بہار میں دو دن کا سوگ منایا گیا۔قبل ازیں
وائی ایس جگن کو پٹنہ میں جے ڈی یو کے قائدین نے استقبال کیا۔